حافظ حمداللہ

عمران خان بیرون ملک جانے کیلئے ترلے منتیں کررہے۔ حافظ حمداللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) حافظ حمداللہ کا کہنا ہے کہ عمران خان بیرون ملک جانے کیلئے ترلے منتیں کر رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم (پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ) کے ترجمان حافظ حمداللہ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ بشری بی بی نے ایک غیر ملکی شخصیت کو کہا کہ عمران خان ملک سے باہر جانے کیلئے تیار ہیں، آج کا اسلام آباد ہائیکورٹ کا سزا معطلی کا فیصلہ بشری بی بی کی غیر ملکی شخصیت سے ملاقاتوں کا نتیجہ تو نہیں۔

حافظ حمداللہ کا مزید کہنا تھا کہ بشری بی بی کس کیلئے دوست اسلامی ملک سے این آر او مانگ رہی ہیں۔ گزشتہ روز ایک صحافی کی خبر نے چیئرمین پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ بشری بی بی اسلام آباد کے ہوٹل میں اسلامی ملک کی اہم شخصیت سے کیوں ملیں؟ بشری بی بی نے اس اہم شخصیت کو یہ بھی کہا کہ عمران خان ملک سے باہر جانے کو تیار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

امریکی پابندیوں کی پروا نہیں، وہ کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے