ایاز صادق

پرویز الہی کو عمران خان کے شر سے خود کو بچانا چاہئے۔ ایاز صادق

لاہور (پاک صحافت) ایاز صادق کا کہنا ہے کہ پرویز الہی کو چاہئے کہ وہ عمران خان کے شر سے خود کو بچائے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ایاز صادق نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خصلت تبدیل نہیں ہوتی، نواز شریف نے عمران خان کو اسپتال کےلیے زمین اور 50 کروڑ روپے دیے۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نے عمران خان کو اقتدار میں لانے کے لیے مشن شروع کیا اور ان پر احسان کیا۔

ایاز صادق کا مزید کہنا تھا کہ علیم خان، جہانگیر ترین نے بھی عمران خان پر احسانات کیے، پرویز الہی دیکھ لیں حضرت علی رضی اللّٰہ تعالی عنہ نے کیا کہا تھا، جس پر احسان کرو، اس کے شر سے بچو۔ عمران خان نے ہر چیز زبانی کی، فیس بک اور ٹوئٹر کی اصلیت صفر بٹا صفر رہی۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں دہشت گردی ہورہی ہے، جس میں فوج اور پولیس کے اہلکار شہید ہورہے ہیں جبکہ عمران خان نے وہاں کے وزیراعلی کو لاہور بلایا ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے