وزیراعظم کا امارات کے صدر سے ٹیلیفونک رابطہ

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان سے ٹیلیفونک رابطہ کرکے حالیہ بارشوں سے پیدا صورتحال کا مقابلہ کرنے پر ان کی تعریف کی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نے متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان کو بتایا کہ پاکستان میں بھی حالیہ دنوں میں شدید بارشیں ہوئیں، جن میں کئی قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے موسمیاتی تبدیلی کے چیلنج سے نمٹنے کے لیے اجتماعی اقدامات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک اس شعبے میں اپنے تعاون کو مضبوط کریں۔

واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات کے صدر نے وزیراعظم کی نیک تمناؤں کو سراہا، دونوں رہنماؤں نے کثیر الجہتی شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

آصف زرداری نے پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کی صدارت سے استعفی دے دیا

اسلام آباد (پاک صحافت) صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے