رانا ثناء اللہ

جعلی صادق اور امین کی اصلیت قوم کے سامنے آگئی، رانا ثناء اللہ

لاہور (پاک صحافت) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کا کہنا ہے کہ عمران نیازی نے 8 سال پوری کوشش کی کہ فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ نہ آئے، اللہ تعالیٰ نے اکبر ایس بار کو سچا ثابت کر دیا، جعلی صادق اور امین کی اصلیت قوم کے سامنے آگئی۔

تفصیلات کے مطابق شیخ رشید کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ فارن فنڈنگ کیس سے پتہ چلا کہ عمران نیازی کا کردار کیسا ہے، شہدا کے خلاف نفرت انگیز مہم چلانے والے قابل مذمت ہیں۔ عالمی بنارسی ٹھگ غیرملکیوں سے غیرقانونی ڈالر لیتے پکڑے گئے ہیں، اسلامی ٹچ دینے والے فنکاروں کو اب قانونی ٹچ کی ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ فارن فنڈنگ کے مجرم 8 سال سے ‘قانونی ٹچ’ سے بھاگ رہے ہیں، چوری پکڑے جانے پرعمران اینڈ فارن ایجنٹس کمپنی فنکاری کرنے لگتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران نیازی نے 8 سال پوری کوشش کی کہ فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ نہ آئے، اللہ تعالیٰ نے اکبر ایس بار کو سچا ثابت کر دیا، جعلی صادق اور امین کی اصلیت قوم کے سامنے آگئی۔

یہ بھی پڑھیں

ایرانی صدر نے امید ظاہر کی کہ ایم او یوز پر شہباز اسپیڈ سے کام ہو گا، گورنر سندھ

کراچی (پاک صحافت) گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ ایرانی صدر ڈاکٹر ابراہیم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے