آصف زرداری شہباز شریف

وزیراعظم کا صدارتی انتخاب میں آصف زرداری کی مکمل حمایت کا اعادہ

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے اتحادی جماعتوں کے مشترکہ صدارتی امیدوار آصف علی زرداری کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق صدارتی انتخاب کے آخری مرحلے میں پیپلز پارٹی نے اتحادی جماعتوں کے اراکین قومی اسمبلی اور سینیٹرز کے اعزاز میں عشائیہ دیا جبکہ وزیراعظم شہباز شریف نے بھی عشائیہ میں شرکت کی۔

آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو نے وزیراعظم شہباز شریف کا استقبال کیا، سابق صدر نے وزیراعظم کا شکریہ بھی ادا کیا۔

عشائیے میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ کل ہم مل کر آصف علی زرداری کو ایک مرتبہ پھر صدر مملکت منتخب کروائیں گے۔

عشائیے میں ارکان اسمبلی کی طرف سے سابق صدر آصف علی زرداری کو مبارکباد کا سلسلہ بھی جاری رہا۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

صدر مملکت نے ٹیکس قوانین ترمیمی بل 2024 کی منظوری دے دی

اسلام آباد (پاک صحافت) صدر مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف کی سفارش …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے