پیٹرول بم

عوام کے لئے بری خبر، یکم اکتوبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان

اسلام آباد (پاک صحافت) مہنگائے سے تنگ عوام کے لئے ایک اور بری خبر سامنے آگئی،یکم اکتوبر سے عوام پر ایک بار پھر پیٹرول بم گرانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی( اوگرا) نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری پیٹرولیم ڈویژن کو بھیج دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں یکم اکتوبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافے کا امکان ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی خبر سن کر مہنگائی کے ستائے عوام مزید پریشان ہوگئے اور حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ قیمتوں میں اضافے کو واپس لیا جائے۔ خیال رہے کہ اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے  پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی( اوگرا) نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری پیٹرولیم ڈویژن کو بھیج دی ہے۔ بھیجی گئی سمری کے مطابق پیٹرول کی قیمت 5 روپے 25 پیسے فی لیٹر تک بڑھ سکتی ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں ساڑھے تین روپے فی لیٹر تک اضافے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں

سی پیک معاہدوں کی راہ میں حائل رکاوٹ برداشت نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں کی راہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے