رانا ثناءاللہ

عمران خان اپنا رویہ سیاستدانوں والا رکھے تو پھر بات ہوسکتی ہے۔ وزیر داخلہ

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ عمران خان اپنا رویہ سیاستدانوں والا رکھے تو پھر بات ہوسکتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ عمران خان غیر مشروط طور پر پی ڈی ایم کی قیادت سے رابطہ کریں، بیٹھ کر بات کریں، اس کے بعد پاکستان کی بہتری کا سامان پیدا ہوگا، الیکشن موجودہ اسمبلی کی آئینی مدت پوری ہونے پر ہوں گے۔ عمران خان اگر پرامن احتجاج کرنا چاہیں جو آئین اور جمہوری اقدار کے مطابق ہو تو پھر ہمیں حق حاصل نہیں کہ ہم اسے روکیں۔

رانا ثناءاللہ کا مزید کہنا ہے کہ اگر یہ اسلام آباد کا محاصرہ کریں گے تو ہم ان کو بھرپور عزم، حوصلے اور طاقت سے روکیں گے۔ جمہوریت میں اختلاف رائے کا احترام نہ کیا جائے تو جمہوری رویے آگے نہیں بڑھ سکتے، عمران خان کہتا ہے کہ یہ سارے چور اور ڈاکو ہیں، میں ان کے ساتھ بیٹھ نہیں سکتا، میں بیٹھنے کی بجائے مرنے کو ترجیح دوں گا، جس آدمی کی یہ سوچ ہو وہ آدمی کس طرح سے اس ملک میں جمہوری رویوں کو آگے بڑھا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

امریکی پابندیوں کی پروا نہیں، وہ کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے