مولانا فضل الرحمن

ڈاکٹروں کیجانب سے مولانا فضل الرحمن کو مکمل آرام کا مشورہ

پشاور (پاک صحافت) ڈاکٹروں کی جانب سے مولانا فضل الرحمن کو مکمل آرام کرنے کا مشورہ دے دیا گیا ہے۔ جبکہ انہوں نے اپنی تمام تر سیاسی سرگرمیاں پہلے ہی منسوخ کردی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سربراہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ مولانا فضل الرحمن گزشتہ کئی دنوں سے علیل ہیں۔ اپنی صحت کے متعلق انہوں نے کہا ہے کہ اب میری صحت کافی بہتر ہوگئی ہے۔ جبکہ اس سے قبل پورے جسم میں درد اور ٹھنڈ محسوس کررہا تھا ساتھ بخار بھی تھا۔ جس کی وجہ سے خون کے ٹیسٹ بھی کروائے ہیں۔

سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمن کا مزید کہنا ہے کہ ڈاکٹروں نے مکمل آرام کامشورہ دیا ہے، اور کچھ روز گھر سے باہر نکلنے اور سیاسی مصروفیات سے منع کیا ہے۔ ان کے خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمن نے کورونا ٹیسٹ کروایا ہے جس کا رزلٹ منفی آیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

وزیرِ اعظم کی صدر اسلامی ترقیاتی بینک سے ملاقات

(پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف کی سعودی عرب میں اسلامی ترقیاتی بینک کے صدر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے