بھارتی مسلم

بھارت میں ایک مسلم بزرگ کی داڑھی کاٹ کر جے شری رام کے نعرے لگوائے

نئی دہلی {پاک صحافت} بھارتی ریاست اتر پردیش میں ایک بزرگ مسلمان کو پیٹنے کے بعد، زبردستی ان کی داڑھی کاٹنے والوں کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا۔ لیکن پولیس نے کچھ صحافیوں اور ٹویٹر کے خلاف بھی ایف آئی آر درج کی ہے ، جنھوں نے اس واقعے کی ویڈیو وائرل کرنے میں اپنا کردار ادا کیا۔

انڈین ایکسپریس کے مطابق ، 72 سالہ عبد الصمد سیفی ، جو بلند شہر سے تعلق رکھتے ہیں ، موت کی تعذیت دینے اور اپنی بھانجی سے ملنے کے لئے غازی آباد گئے تھے۔ راستے میں انہیں اذیت دینے کے بعد ان کی داڑھی کاٹ دی گئی۔

اس واقعے کے ایک ہفتہ بعد پیر کو اس واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ اس ویڈیو میں ، وہ واقعے کی کہانی بیان کرتے ہوئے دیکھے جاسکتے ہے۔ اس ویڈیو پر لوگوں کے ساتھ ساتھ انسانی حقوق کی تنظیموں نے حکومت اور پولیس سے واقعے کا نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔ مجرموں نے بلند شہر کے اس مسلمان بزرگ پر حملہ کیا اور اس کی داڑھی کاٹ دی۔ انسانی حقوق کی تنظیموں نے اسے ایک مسلم مخالف فعل قرار دیا ہے۔

کانگریس رہنما راہل گاندھی نے بھی اس معاملے پر سخت رد عمل کا اظہار کیا۔

دوسری جانب پولیس نے اس معاملے میں ٹویٹر کے خلاف تحقیقات کا کام شروع کردیا ہے ، پولیس نے کچھ صحافیوں کے خلاف بھی مقدمہ درج کرلیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جعلی ویڈیوز پھیلانے پر ٹویٹر نے اس معاملے میں کوئی کارروائی نہیں کی۔

یہ بھی پڑھیں

بنلسون

نیلسن منڈیلا کا پوتا: فلسطینیوں کی مرضی ہماری تحریک ہے

پاک صحافت جنوبی افریقہ کے سابق رہنما نیلسن منڈیلا کے پوتے نے کہا ہے کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے