فیصل سبزواری

ایم کیو ایم کے اپوزیشن کیساتھ تمام معاملات طے پاگئے ہیں۔ فیصل سبزواری

کراچی (پاک صحافت) فیصل سبزواری کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم کے اپوزیشن کے ساتھ معاملات طے پاگئے ہیں اور معاہدہ بھی ہوا ہے، اب ایم کیو ایم اپوزیشن کی حمایت کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم کے سینئر رہنما فیصل سبزواری نے کہا ہے کہ اپوزیشن کے ساتھ طے پانے والے معاہدے کے تمام نکات عوامی ہیں، جس کی توثیق رابطہ کمیٹی سے کروانی ابھی باقی ہے۔ جبکہ معاہدے کی منظوری پیپلزپارٹی بھی اپنی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی لے گی، اس کے بعد دستخط اور باضابطہ اعلان کیا جائے گا۔

فیصل سبزواری کا مزید کہنا ہے کہ جب تحریک انصاف کے ساتھ معاہدہ کیا تھا تو وہ بھی لکھ کر کیا تھا، شہری سندھ کے لوگوں کے مفادات کے تحفظات کیلئے اس میں نکات تھے، اسے عوامی کیا گیا، متحدہ اپوزیشن کے ساتھ معاہدہ بھی لکھا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے ساتھ اچھا وقت گزرا، کتنا حاصل ہوا اور کتنا نہیں ہوا، آگے کیا امکانات ہیں تمام صورت حال کو دیکھ کر معاہدہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

ملک کی خاطر پی ٹی آئی کیساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ ہم ملک کی خاطر پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے