بلاول بھٹو

شہباز شریف کے بیانیے اور مؤقف کو مسلم لیگ کی پالیسی سمجھیں گے، بلاول

کراچی (پاک صحافت) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے کہا ہے کہ شہباز شریف مسلم لیگ کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف ہیں، لہٰذا ان کے ہی بیانیے اور مؤقف کو مسلم لیگ کی پالیسی سمجھیں گے، بلاول کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کے بیانیے کو ہی ن لیگ کی پالیسی سمجھتے ہوئے اس پر سیاست کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق بدین میں میڈیا سے گفتگو میں بلاول کا کہنا تھاکہشہباز شریف کے بیانیے کو ہی ن لیگ کی پالیسی سمجھیں گے۔ خیال رہے کہ  ایک سوال کے جواب میں پی پی چیئرمین نے کہا کہ بلاول کا کہنا تھاکہ ہم نہ مریم شریف کو جواب دہ ہیں نہ میاں صاحب کو، ہم پیپلزپارٹی اور اس کے جیالوں کوجواب دہ ہیں اورجیالوں کے ساتھ ملکر سیاست کریں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) سے متعلق ایک سوال کے جواب میں کہا کہ  جہاں تک پی ڈی ایم کی بات ہے شوکاز نوٹس کو  پھاڑا ہے، پی ڈی ایم سے متعلق میرے مؤقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔

یہ بھی پڑھیں

سی پیک معاہدوں کی راہ میں حائل رکاوٹ برداشت نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں کی راہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے