مولانا فضل الرحمن

عوام کو پیٹرول، گیس، بجلی اور کھانے پینے کی اشیاء میں ریلیف ملے گا۔ مولانا فضل الرحمن

جیکب آباد (پاک صحافت) مولانا فضل الرحمن کا کہنا ہے کہ ملک جلد مشکل حالات سے نکل جائے گا اور عوام کو پیٹرول، گیس، بجلی اور کھانے پینے کی اشیاء میں ریلیف ملے گا۔

تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے جمعیت علمائے اسلام ف کے اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ مستقبل جے یو آئی کا ہے ہم عوام کے بنیادی مسائل کے حل کے لیے جدوجہد میں مصروف عمل ہیں ہم بندوق والے نہیں بلکہ جمہوری جدوجہد پر یقین رکھتے ہیں۔

جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کا مزید کہنا تھا کہ ملک کچھ ماہ میں مسائل سے نکل جائے گا عوام کو پیٹرول، گیس، بجلی اور کھانے پینے کی اشیاء میں ریلیف ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ جے یو آئی نے اپنے آپ کو ہر سطح پر منوایا ہے انشاء اللہ ملک جلد مسائل سے نکل جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

بارش

بلوچستان میں طوفانی بارشوں سے 18 افراد جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 18 افراد جاں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے