مفتاح اسماعیل

عمران حکومت تاریخی ٹریڈ خسارہ چھوڑ کرگئے ہیں، مفتاح اسماعیل

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ عمران حکومت تاریخی ٹریڈ خسارہ چھوڑ کرگئے ہیں، ہمارے زرمبادلہ کے ذخائر بہتر ہورہے ہیں۔ پی ٹی آئی نے جو بارودی سرنگیں بچھائی تھیں اس کے باوجود معیشت استحکام کی طرف لے آئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے بتایا کہ ملکی معیشت قابو میں آگئی ہے، تیل کی قیمت 100 ڈالر تک آگئی ہے، صحیح وقت پر اس کا فائدہ عوام کو دیا جائے گا ، بجٹ پاس کرایا گیا ہے جس سے معیشت کی بہتری ہوگی۔ وزیر خزانہ نے یہ بھی بتایا ہے کہ جلد آئی ایم ایف والا معاملہ بھی طے ہوجائے گا۔

واضح رہے کہ وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے مزید بتایا کہ جلد گھی ایک سو سے ڈیرھ سو روپے کلو سستا ہوجائے گا جب کہ آٹے کی قیمت میں بھی کمی آئے گی کیوں کہ گندم کی بین الاقوامی مارکیٹ میں قیمت گری ہے اور ہم گندم کا درآمدی ٹینڈر جلد کھولیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں بے بنیاد قرار دے دیں

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے