احسن اقبال

پاکستان اس وقت تاریخ کے غیر معمولی سنگِ میل پر کھڑا ہے، احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان اس وقت تاریخ کے غیر معمولی سنگِ میل پر کھڑا ہے۔ احسن اقبال نے کہا کہ سابق حکومت نے کرپشن کا اتنا شور کیا کہ سب پیچھے ہٹ گئے، اس روئیے سے سرمایہ کار اور ممالک پیچھے ہوگئے، بیورو کریسی نے ڈر کے مارے سب مالیاتی امور کے کام روک دیئے، پچھلی حکومت میں صرف رئیل اسٹیٹ والوں نے مرضی کا فائدہ اٹھایا۔

تفصیلات کے مطابق چیمبر آف کامرس اسلام آباد سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اس وقت تاریخ کے غیر معمولی سنگِ میل پر کھڑا ہے، آج 75 سال بعد بھی بدترین معاشی بحران سے گزر رہے ہیں، مانگ تانگ کر خسارے اور لوڈ شیڈنگ سمییت مختلف مسائل کے شکار ہیں۔ پچھلے حکمرانوں نے سی پیک کو سب سے زیادہ نشانہ بنایا، سرمایہ کار سوالوں انتظار نہیں کرتا، سرمایہ کار کودنیا بھر سے آفرز ہوتی ہیں۔

واضح رہے کہ اس موقع احسن اقبال نے مزید کہا کہ سابق حکمرانوں کی وجہ سے چین کی ونڈو ہمارے لئے بند ہوئی، ہم سی پیک کے تحت دوبارہ ونڈو کھولنے کیلئے کوشاں ہیں، سی ڈی اے نے اسلام آباد صنعتی زون کیلئے ایک ہزار ایکڑ اراضی کی نشاندھی کی ہے، اس صنعتی زون کیلئے مزید اقدامات اور پیش رفت جلد شروع ہوجائے گی۔

یہ بھی پڑھیں

سی پیک معاہدوں کی راہ میں حائل رکاوٹ برداشت نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں کی راہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے