ناصر حسین شاہ

سندھ میں گورنر راج کی بات کرنے والے اپنی ذہنی پسماندگی دکھارہے۔ ناصر حسین شاہ

کراچی (پاک صحافت) ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ سندھ میں گورنر راج کے نفاذ کی بات کرنے والے اپنی ذہنی پسماندگی دکھا رہے ہیں۔ جنہیں کراچی کی عوام نے مسترد کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ کراچی کی عوام نے قومیت کے نام پر سیاست کرنے والوں کو مسترد کردیا ہے۔ جس کے بعد ان کا ذہنی توازن درست نہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج جو حالت ایم کیو ایم کی ہے یہ ان کے گناہوں کی سزا ہے۔

ناصر حسین شاہ کا مزید کہنا ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما عامر خان کو تعصب کی عیبک اتار کر بات کرنی چاہئے۔ اب وہ دور نہیں رہا کہ عوام کو تعصب کا نام دے کر دھوکہ دیا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ ہم کراچی کی خدمت کر رہے ہیں اور اس شہر کو ایم کیو ایم نے تباہ کیا، یہ اندرون سندھ اور بیرون سندھ کی بات کر کے نفرت کی سیاست نہ کریں۔

یہ بھی پڑھیں

بشام، چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشتگرد گرفتار

بشام (پاک صحافت) خیبر پختونخوا کے شہر بشام میں چینی انجینئرز پر خودکش حملے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے