مریم اورنگزیب

آج ایک چور، کرپٹ، جھوٹا، دہشت گرد کھلے عام گھوم رہا ہے، مریم اورنگزیب

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے جاری بیان میں کہا ہے کہ عمران خان آئین توڑتے اور سازش کرتے ہوئے نہیں ڈرتا، آج ایک چور، کرپٹ، جھوٹا، دہشت گرد کھلے عام گھوم رہا ہے۔ کیا انصاف دہشت گردی، دھمکیوں اور جتھے سے ڈر گیا ہے؟

تفصیلات کے مطابق مریم اورنگزیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ توشہ خانہ کیس میں آج اس شخص پر فرد جرم عائد ہونی ہے، سپریم کورٹ نے بھی عمران خان کے اسمبلیاں توڑنے کو آئین کی خلاف ورزی کہا، متعدد سماعتوں میں وہ عدالتوں میں پیش نہیں ہوئے، ریلیف ملتا رہا۔ ولیس وینز پر پیٹرول بم پھینکے گئے، عدالت جانے والی گاڑی پر ڈنڈے اور اسلحہ لہرا رہا ہے، 65 پولیس اہلکاروں کو زخمی کرنے والے کو آسانی سے ضمانت مل جاتی ہے۔

واضح رہے کہ مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ عدالتیں کہتی ہیں کہ ملزم کو گرفتار کر کے پیش کریں، عمران خان ہر فورم پر اپنی بیماری کا رونا رو رہے ہیں، فارن فنڈنگ، ٹیریان اور توشہ خانہ کے جرائم سب کو معلوم ہیں، ایک شخص ڈنڈے، کلاشنکوف اور غلیلیں لے کر عدالت جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے