ناصر حسین شاہ

عمران اسماعیل کو سندھ کے مسائل وفاق کے سامنے رکھنے چاہئیں، ناصر شاہ

سکھر (پاک صحافت) وزیر اطلاعات سندھ سید ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ گورنر وفاق کا نمائندہ ہوتا ہے لیکن پی ٹی آئی رہنما  عمران اسماعيل وفاق کا نمائندہ ہونے کے باوجود سندھ کے مسائل پر بات کرنے کو تیار نہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ عمران اسماعیل کو سندھ کے مسائل وفاقی کے سمانے رکھنے  چاہئیں۔

تفصیلات کے مطابق سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سندھ کی لاء اینڈ آرڈر کی صو تحال کا نوٹس لے لیا ہے، جلد بہتری ہوگی۔ ناصر حسین شاہ نے یہ بھی کہا کہ کورونا کی صورت حال ایک بار پھر بگڑ رہی ہے۔ ماہرین کی تجاویز پر لاک ڈاؤن کامشکل فیصلہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ ناصر حسین شاہ گورنر سندھ عمران اسماعیل پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت کی جانب سے پچاسی ارب روپے خرچ نہ کرنے کا بیان عمران اسماعيل کو زیب نہیں دیتا، انہیں سندھ کے مسائل وفاق کے سامنے رکھنے چاہئیں۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

کسی صورت زمینوں پر قبضے کی اجازت نہیں دوں گا۔ صدر آصف زرداری

کراچی (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کسی صورت زمینوں پر قبضے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے