ہواوے

چین کی مقبول ٹیکنالوجی کمپنی ہواوے کا طویل عرصے بعد فلیگ شپ فونز پیش کرنے کا اعلان

بیجنگ (پاک صحافت) چین کی مقبول ترین ٹیکنالوجی کمپنی ہواے نے طویل عرصے بعد فلیگ شپ فونز پیش کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔  خیال رہے کہ ہواوے کے پی 40 سیریز کو متعارف کرائے ایک سال سے زیادہ کا عرصہ ہوچکا ہے اور اب جاکر کمپنی نے اس کے اپ ڈیٹ ماڈلز پیش کرنے کی تاریخ کا اعلان کردیا ہے۔ کمپنی نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر اعلان کیا کہ ہواوے پی 50 سیریز کے فونز کو 29 جولائی کو ایک ایونٹ میں متعارف کرایا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق ہواوے کے کنزیومر بزنس گروپ کے سربراہ رچرڈ یو نے بتایا کہ یہ سیریز موبائل امیجنگ کے نئے عہد کا آغاز ثابت ہوگی۔ انہوں نے چینی سوشل میڈیا سائٹ ویبو پر اپنی پوسٹ میں کہا کہ پی 50 سیریز کے فونز میں نئی موبائل امیجنگ ٹیکنالوجی موجود ہوگی۔ کمپنی نے یہ تو نہیں بتایا کہ اس سیریز میں کتنے فونز ہوں گے مگر مختلف لیکس کے مطابق یہ 3 ماڈلز پی 50، پی 50 پرو اور پی 50 پرو پلس پر مشتمل ہوگی۔

واضح رہے کہ ایک اور افواہ میں بتایا گیا کہ اس سیریز میں ایک نیا 1/1.18 انچ سنسر الٹرا وائیڈ کیمرے کے لیے استعمال کیا جائے گا۔ افواہوں کے مطابق پی 50 پرو اور 50 پرو پلس فونز کا مین کیمرا ایک انچ سونی آئی میکس 800 سنسر سے لیس ہوگا جو اب تک کا سب سے بڑا فون سنسر بھی ہوگا۔ کمپنی نے اس موقع پر دعویٰ کیا کہ یہ نیا فون موبائل فوٹوگرافی کو ایک نئی بلندی پر لے جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

ٹک ٹاک

ٹک ٹاک میں اے آئی اواتار کے فیچر پر کام جاری

(پاک صحافت) ٹک ٹاک کی جانب سے آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) پر مبنی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے