سندھ ہائیکورٹ

سندھ ہائیکورٹ میں تحریک انصاف کی این اے237 کا نتیجہ روکنے کی درخواست مسترد

کراچی (پاک صحافت) سندھ ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کی این اے237 کا نتیجہ روکنے کی درخواست مسترد کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں تحریک انصاف کی این اے237 کا نتیجہ روکنے کی درخواست پر سماعت ہوئی، وکیل نے بتایا کہ الیکشن کمیشن نے اپنے دروازے ہی بند کردیے جب ہم درخواست لیکر گئے، جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ بے ضابطگی یا دھاندلی ہوئی ہے تو آپ کے پاس الیکشن ٹریبونل جانے کا آپشن ہے۔

چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کا کہنا تھا کہ الیکشن کا کیا تنازعہ لیکر آئے ہیں یہ بتائیں، جو باتیں آپ بتارہے ہیں وہ الیکشن تنازعہ کے زمرے میں آتا ہے؟ آپ الیکشن ٹریبونل گئے یا نہیں؟۔ عدالت نے تحریک انصاف کی این اے دو سو سینتیس ملیر کا نتیجہ روکنے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے درخواست ناقابل سماعت قرار دے دی اور ضمنی انتخاب کے نتائج سے متعلق الیکشن ٹریبونل سے رجوع کی ہدایت کردی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام ہوچکے ہیں۔ خواجہ آصف

سیالکوٹ (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے