حافظ نعیم

بہت سے لوگوں کو حماس کی حمایت کرتے ہوئے ڈر لگتا ہے، حافظ نعیم الرحمٰن

کراچی (پاک صحافت) امیرِ جماعتِ اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کہ بہت سے لوگوں کو حماس کی حمایت کرتے ڈر لگتا ہے۔ انہوں نے پریس کانفرنس کے دوران کہا ہے کہ ہر باضمیر انسان اسرائیل اور امریکا کے مظالم دیکھ رہا ہے، غزہ میں پانی اور بجلی بند ہے، محاصرہ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے اسرائیلی دباؤ پر آدھا سچ کہا، اقوامِ متحدہ نے عراق، ویتنام، افغانستان کے مسائل بھی حل نہیں کیے۔ انہوں نے کہا کہ غزہ میں انسانی المیہ شروع ہو چکا ہے، بیماریاں پھوٹ رہی ہیں، اسرائیل پر حملہ کیا اس کے کئی اسباب موجود تھے، حماس کو خبر ملی تھی کہ اسرائیل بڑا حملہ کرنے والا ہے۔

واضح رہے کہ امیرِ جماعتِ اسلامی کراچی کا کہنا ہے کہ 76 برسوں سے اسرائیل حملے کر رہا ہے، عورتوں کے ساتھ بدتمیزی کر رہا ہے، اسرائیل مسلمانوں کو مسجدِ اقصیٰ میں نماز پڑھنے نہیں دیتا، ہزاروں کی تعداد میں فلسطینی جوان جیل میں ہیں۔ حافظ نعیم الرحمٰن نے مزید کہا ہے کہ ہر سال کم از کم 100 فلسطینی بچے اسرائیل قتل کر دیتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے