چوہدری پرویز الہی

اپوزیشن کا اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہی کے خلاف عدم اعتماد لانے کا فیصلہ

لاہور (پاک صحافت) متحدہ اپوزیشن نے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان  بزدار کے بعد اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہی کے خلاف بھی عدم اعتماد لانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ قائد حزب اختلاف پنجاب اسمنلی حمزہ شہباز نے پارلیمانی پارٹی کے اہم رہنماں کو مسودہ تیار کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق متحدہ اپوزیشن نے اسپیکر  پنجاب اسمبلی    چوہدری پرویز الہی کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔   خیال رہے کہ متحدہ اپوزیشن نے پہلے ہی وزیر اعلیٰ کے لیے اپنا امیدوار لانے کا اعلان کر رکھا ہے۔

واضح رہے کہ رہنماؤں کی جانب سے  مسودہ تیار ہوتے ہی قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کو پیش کیا جائے گا، حتمی منظوری کے بعد تحریک عدم اعتماد اسمبلی سیکرٹریٹ میں پیش ہو گی۔ یاد   رہے کہ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے مسلم لیگ ق کے رہنما چوہدری پرویز الٰہی کو وزیراعلیٰ پنجاب نامزد کیے جانے کے بعد عثمان بزدار  نے گزشتہ روز اپنا استعفیٰ گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کو ارسال کر دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

جنوبی پنجاب میں اسکول کے 5 لاکھ بچوں کو ناشتہ فراہم کیا جائے گا، عظمیٰ بخاری

لاہور (پاک صحافت) وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے