فہد مصطفی شاہ رخ خان کی طرح با صلاحیت ہیں، ماہرہ خان تعریفوں کے پل ہی باندھ دئیے

کراچی (پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور خوبرو اداکارہ ماہرہ خان نے اپنے ساتھی اداکارہ ومیزبان فہد مصطفیٰ کی تعریفوں کے پل ہی باندھ دئیے۔ ماہرہ خان نے فہد مصطفی کو شاہ رخ خان قرار دے دیا۔ ماہرہ خان کا کہنا ہے کہ فہد مصطفی شاہ رخ خان کی طرح با صلاحیت ہیں۔

تفصیلات کے مطابق حال ہی میں کراچی میں دونوں سپر اسٹار جوڑی کی فلم قائد اعظم زندہ باد کا ٹریلرلانچ ہوا ، جس میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے ماہرہ خان کا کہنا تھا کہ مجھے فہد کے ساتھ کام کر کے بہت مزہ آیا، فہد مصطفی شاہ رخ خان کی طرح با صلاحیت ہیں۔ ماہرہ خان نے کہا کہ فلم میں مجھے ایک گانے میں جانوروں کے ساتھ کام کرنا پڑا جو میرے لیے بہت مشکل تھا، آج کل جو حالات چل رہے ہیں اس میں قائد اعظم زندہ باد بہت معنی خیز فلم ہے۔

واضح رہے کہ یہ پہلا موقع ہوگا جب شائقین ماہرہ خان اور فہد مصطفیٰ کو ایک ساتھ بڑے پردے پر دیکھیں گے اس سے قبل دونوں نے کبھی ایک ساتھ کام نہیں کیا ہے۔ یاد  رہےکہ مسلسل تاخیر کے بعد بالآخر فلم ساز نبیل قریشی اور فضا علی مرزا کی آنے والی فلم ’قائد اعظم زندہ باد‘ کا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے ، جسے رواں برس عید الاضحیٰ کے موقع پر ریلیز کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

والدہ کو تمغۂ امتیاز ملنے پر علی ظفر نے کیا کہا؟

(پاک صحافت) عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار و اداکار علی ظفر نے والدہ کنول امین …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے