بلیغ الرحمان

معاشرے سے چائلڈ لیبر کے خاتمے کے لیے سب کو اپنا کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے، بلیغ الرحمان

لاہور (پاک صحافت) گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے چائلڈ لیبر کے خلاف عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ معاشرے سے چائلڈ لیبر کے خاتمے کے لیے سب کو اپنا کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم اور دیگر بنیادی سہولیات تک رسائی ہر بچے کا آئینی حق ہے۔

تفصیلات کے مطابق آج منائے جانے والے چائلڈ لیبر کے خلاف عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں بلیغ الرحمان نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے گزشتہ دور حکومت میں صوبے سے چائلڈ لیبر کے خاتمے کے لیے موثر قانون سازی کی گئی۔ بلیغ الرحمان نے مزید کہا کہ حکومت معاشرے کے پسماندہ طبقے کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے خصوصی اقدامات کر رہی ہے۔

واضح رہے کہ ہر سال 12جون کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں چائلڈ لیبر کے خاتمے کا عالمی دن منایا جاتا ہے، جس کا مقصد بچوں سے مزدوری لینے کے رجحان کا خاتمہ کرکے انھیں مشقت کی اذیتوں سے نجات دلا کر اسکول کا راستہ دکھانا اور معاشرے کا مفید شہری بنانے کے لیے شعور اجاگر کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بلاول بھٹو

بلاول بھٹو کا اگلے بجٹ میں سندھ اور بلوچستان میں مزدوروں کی تنخواہیں بڑھانے کا اعلان

کراچی (پاک صحافت) بلاول بھٹو کا اگلے بجٹ میں سندھ اور بلوچستان میں مزدوروں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے