سابق وزرائے اعظم

عمران خان اکثریت اور ایوان کا اعتماد کھوچکے ہیں۔ سابق وزرائے اعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) سابق وزرائے اعظم نے اپنے مشترکہ خط میں کہا ہے کہ عمران خان اب اکثریت اور ایوان کا اعتماد کھوچکے ہیں، انہیں شرافت کے ساتھ گھر جانا چاہئے۔

تفصیلات کے مطابق تین سابق وزرائے اعظم، شاہد خاقان عباسی، سید یوسف رضا گیلانی اور راجہ پرویز اشرف نے سیکرٹری داخلہ اور انتظامیہ کو خط مشترکہ خط لکھا ہے۔ جس میں لکھا گیا ہے کہ پارلیمنٹ لاجز والی حرکت سندھ ہاؤس میں ہوئی تو خطرناک نتائج برآمد ہوں گے۔ پولیس گردی کے ذمہ دار وزیراعظم اور وزیر داخلہ ہوں گے، سیکرٹری داخلہ، پولیس اور انتظامیہ کسی سیاسی عمل کا حصہ نہ بنیں۔

سابق وزرائے اعظم نے اپنے خط میں کہا کہ ارکان قومی اسمبلی کے خلاف پولیس گردی پارلیمنٹ پر حملہ تصور ہوگا، عمران خان 172 ارکان نہیں لاپا رہے اس لئے ان کے اغواء کی تیاری کر رہے ہیں۔ پولیس انتظامیہ کے ذریعے اوچھے ہتھکنڈے اعلان ہیں کہ عمران خان اکثریت اور ایوان کا اعتماد کھو چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے