علمائے کرام کے وفد کی جانب جناح ہاؤس لاہور کا دورہ

لاہور (پاک صحافت) علمائے کرام کے وفد کی جانب سے جناح ہاؤس لاہور کا دورہ کیا ۔ اس موقع پر علمائے کرام کی جانب سے فوجی تنصیبات پر حملہ کرنے والوں کو سخت سزائیں دینے کا مطالبہ کیا  گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جناح ہاؤس لاہور کے دورے کے موقع پر علمائے کرام نے کہا کہ جناح ہاؤس بابائے قوم اور پاک فوج کا گھر تھا اس پر حملہ کرنے والے ملک دشمن عناصر ہیں۔ علمائے کرام نے کہا کہ کسی بھی محبِ وطن پاکستانی کے لیے یہ منظر قابلِ قبول نہیں۔

واضح رہے کہ علمائے کرام نے مزید کہاکہ پاک فوج کی بقاء میں ملک کی بقاء ہے۔ وفد نے کہا کہ افواجِ پاکستان اور پاکستان ایک دوسرے کے لیے لازم و ملزوم ہیں، ناگہانی آفات میں بھی پاک فوج کا مثالی کردار ہے۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے