شہبازشریف

اتحادیوں کے ساتھ ملکر فیصلہ کیا کہ سیاست کو نہیں ریاست بچائیں گے۔ وزیراعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ تمام اتحادی جماعتوں کے ساتھ مل کر یہ فیصلہ کیا ہے کہ ہم نے اپنی سیاست کو نہیں بلکہ ریاست کو بچانا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے معاشی ٹیم کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت میں آنے کے بعد ہمارے پاس 2 آپشن تھے، پہلا آپشن الیکشن اصلاحات کے بعد انتخابات کی طرف جاتے اور دوسرا راستہ سخت فیصلے کر کے معیشت سنبھالنے کا تھا لیکن یہ سیاست نہیں ریاست کو بچانے کا وقت ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ ایسے موقع پر ہم نے جرات مندانہ فیصلے کیے ہیں، پاکستان ان فیصلوں سے مشکلات سے نکلے گا۔ گزشتہ حکومت نے معیشت کو تباہ کردیا ہے، انہوں نے بدترین کرپشن کی اور ان کے تاخیری حربوں کے باعث ملک دیوالیہ کے قریب تھا لیکن ہم عوام کومشکل وقت میں ریلیف فراہم کرناچاہتے ہیں جس کے لئے بجٹ سے متعلق اہم فیصلے کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بجٹ میں کیے گئے اعلانات کے مطابق آئی ایم ایف شرائط منظور ہوچکیں ہیں، کوئی نئی شرط سامنے نہ آئی توآئی ایم ایف سے معاہدہ طے ہوجائے گا۔ یہ تاریخ کا پہلا بجٹ ہے جو غریب عوام کو مشکلات سے نکالنے کیلئے ہے جس میں غریب کے کاندھوں سے بوجھ کم کرنے کیلئے اقدامات کیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

سی پیک معاہدوں کی راہ میں حائل رکاوٹ برداشت نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں کی راہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے