عطا تارڑ

عطاء تارڑ کو ایک اور قلمدان سونپ دیا گیا

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی عطاء تارڑ کو ایک اور قلمدان سونپ دیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف نے عطاء تارڑ کو معاونِ خصوصی مقرر کیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے معاون خصوصی عطاء تارڑ کو انسداد منشیات کا قلمدان دیدیا، وزیر اعظم کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ عطاء تارڑ معاون خصوصی نارکوٹکس کنٹرول ہوں گے، عطاء تارڑ وفاقی وزیر نارکوڑس کنٹرول شاہ زین بگٹی کے زیر انتظام کام کریں گے۔

واضح رہے کہ دوسری جانب عطاء تارڑ نے معاونِ خصوصی تقرری پر پارٹی قیادت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں قیادت کا مشکور ہوں، عہدے پر رہتے ہوئے پارٹی کی مضبوطی کے لیے کام کروں گا۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

امریکی پابندیوں کی پروا نہیں، وہ کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے