اعظم نذیر تارڑ

سابقہ حکومت کی ناقص مالیاتی پالیسیوں کی وجہ سے پاکستان دیوالیہ ہونے کے دہانے پر پہنچ گیا، اعظم نذیر تارڑ

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے کہ سابقہ ​​حکومت کی ناقص مالیاتی پالیسیوں کی وجہ سے پاکستان دیوالیہ ہونے کے دہانے پر پہنچ گیا۔ خیال رہے کہ سینیٹ میں پوائنٹ آف آرڈر پر بات کرتے ہوئے وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ حکومت نے ملکی معیشت کو بچانے کے لیے مشکل فیصلے کیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق آج سینیٹ کا اجلاس چئیرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی صدارت میں شروع ہوا جس دوران رواں اجلاس کے لئے پریذائیڈنگ آفیسرز کا اعلان کیا گیا ہے جن میں ذیشان خانزادہ، سینیٹر عرفان صدیقی اور سینیٹر رخسانہ زبیری شامل ہیں۔ ایوان نے سیلاب، شمالی وزیرستان میں خودکش حملے اور رحیم یار خان میں سڑک حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لیے فاتحہ خوانی کی جبکہ سینیٹر عطا الرحمن نے دعا کرائی۔

واضح رہے کہ انہوں نے کہا کہ پیٹرولیم کی قیمتوں میں اضافہ ایک سخت فیصلہ تھا اور حکومت نے یہ فیصلہ بھاری دل کے ساتھ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آنے والے نوٹیفکیشن میں عوام کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ریلیف ملے گا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ یہ پچھلی حکومت تھی جس نے آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ کیا تھا اور پٹرولیم کی قیمتوں پر سبسڈی نہ دینے کا عہد کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب روانہ، اہم ملاقاتیں متوقع

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف 28 سے 29 اپریل کو ریاض میں عالمی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے