راکھی ساونت کے آئےدن نت نئے تنازعات سے اب صارفین بھی پریشان

(پاک صحافت) بالی ووڈ کی اداکارہ و رقاصہ راکھی ساونت اور ان کے سابق شوہر عادل خان درانی کے آئےدن نت نئے تنازعات سے اب ان کے صارفین بھی پریشان ہوگئے اور ان ڈراموں کو بند کرنے کا کہہ دیا۔ خیال رہے کہ فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اسلام قبول کرنے کا دعویٰ کرنے والی راکھی ساونت عرف فاطمہ نے عادل خان درانی کے میسجز کے اسکرین شاٹ شیئر کئے۔

تفصیلات کے مطابق راکھی ساونت نے  نے اپنے نکاح نامے کی کاپی اور نکاح کی ویڈیوز بھی ایک بار پھر شیئر کیں تو سوشل میڈیا صارفین ان دونوں کے آئے دن کے ڈراموں سے پریشان ہوگئے اور کمنٹس میں تبصرہ کرتے ہوئے انہیں بند کرنے کا کہہ دیا جبکہ ایک صارف نے سوال اُٹھایا کہ ہر چیز سوشل میڈیا پر ثابت کرنی کیوں ضروری ہے؟

واضح رہے کہ ان اسکرین شاٹ کے ساتھ راکھی ساونت نے کیپشن میں لکھا کہ میں جانتی تھی، عادل خان نے صرف شہرت کے لئے یہ سب کیا، تاکہ اسے بگ باس میں انٹری مل جائے، اس سے مشہور ہونے کے لئے مجھے استعمال کیا، میں اسلامی قوانین کی پیروی کر رہی ہوں اور اس نے مجھے دھوکا دے دیا۔ اس کے علاوہ انہوں نے اپنے نکاح اور اسلام قبول کرنے کی ویڈیوز بھی دوبارہ شیئر کیں۔

یہ بھی پڑھیں

نازش جہانگیر نے بابر اعظم سے متعلق بیان والا اسکرین شاٹ جعلی قرار دے دیا

(پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نازش جہانگیر نے اپنے سے منسوب قومی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے