محسن نقوی

جڑانوالہ واقعے کے ذمہ داران کو سزا ہونے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ محسن نقوی

لاہور (پاک صحافت) نگراں وزیراعلی پنجاب کا کہنا ہے کہ جڑانوالہ واقعے کے ذمہ داران کو سزا ہونے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

تفصیلات کے مطابق قائداعظم کے یوم ولادت پر تاریخ میں پہلی مرتبہ وزیراعلی آفس میں خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں نگراں وزیراعلی محسن نقوی اور پنجاب کابینہ نے بابائے قوم کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا، اور صوبائی وزیر اوقاف اظفر علی ناصر نے خصوصی دعا کرائی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ قائد کا احسان ہے آزاد وطن میں سانس لے رہے ہیں، آنے والی نسلیں بھی ان کا یہ احسان اتار نہیں سکتیں، قائداعظم جیسا مدبر صدیوں بعد پیدا ہوتا ہے۔ قائداعظم محمد علی جناح ؒ نے کام کام اور کام کا ویژن دیا، ہم اس ویژن کو اپنا کر اپنی کھوئی ہوئی منزل حاصل کر سکتے ہیں۔

نگراں وزیراعلی پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ انہوں نے گورننس کا بہترین ماڈل پیش کیا، قائد کے افکار پر چل کر پاکستان کو فلاحی مملکت بنایا جا سکتا ہے۔ بعدازاں محسن نقوی نے مسیحی برادری کے لئے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارکباد پیش کرتا ہوں، لاہور کے بشپ کا ہمیشہ امن و امان کے لیے کردار رہا۔

انہوں نے کہا کہ جڑانوالہ واقعے کے ذمہ داران کو سزا ہونے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، حکومت نے ان گرجا گھروں کی جلدازجلد تعمیر نو کی، قومی پرچم میں سبز رنگ مسلمانوں کیلئے ہے تو سفید رنگ آپ لوگوں کیلئے ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے