رعنا انصار

وزیراعلی سندھ اور اپوزیشن لیڈر کے درمیان ہونے والی ملاقات بے نتیجہ ختم

کراچی (پاک صحافت) وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ اور سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر رعنا انصار کے درمیان ہونے والی دوسری ملاقات بھی بے نتیجہ ختم ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی رعنا انصار نے کہا ہے کہ آج ہماری دوسری ملاقات تھی، کوشش ہے ایسا نام سامنے آئے جو سندھ کے عوام کے لیے کام کرسکے۔

رعنا انصار کا مزید کہنا تھا کہ نگران وزیراعلی کیلئے درجنوں نام موجود ہیں جن پر مشاورت کے لیے وقت درکار ہے، وزیراعلی سندھ نے جو نام دیے ہیں اس پر مشاورت کریں گے، جی ڈی اے کی جانب سے بھی نگران وزیراعلی کے لیے نام دیے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہماری لیڈر شپ مشاورت کے بعد کل نام دے گی، جو نام ملے گا وہ ہم کل پیش کریں گے، کل وزیراعلی سندھ کے ساتھ دوبارہ ملاقات ہوگی اور امید ہے نام فائنل ہو جائے گا۔ اگر کسی نام پر اتفاق نہیں ہوا تو معاملہ پارلیمانی کمیٹی میں جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

بشام، چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشتگرد گرفتار

بشام (پاک صحافت) خیبر پختونخوا کے شہر بشام میں چینی انجینئرز پر خودکش حملے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے