کسی بھی قوت کو پاکستان کو غیر مستحکم نہیں کرنے دیں گے، صدر زرداری

اسلام آباد (پاک صحافت) صدر مملکت آصف زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان کی سالمیت پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا، کسی بھی قوت کو پاکستان کو غیر مستحکم نہیں کرنے دیں گے۔ یوم پاکستان کے موقع پر اسلام آباد کے شکرپڑیاں گراؤنڈ میں مسلح افواج کی مشترکہ پریڈ ہوئی۔ صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر بھی اس موقع پر موجود تھے۔

سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن عبدالعزیز یوم پاکستان پریڈ کے مہمان خصوصی تھے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت آصف زرداری نے کہا کہ ایس آئی ایف سی سے ملک میں ترقی آئے گی، ہماری ذمے داری ہے تمام مشکلات کا مل کر حل نکالیں، پاکستان کو معاشی، سماجی اور سیاسی چیلنجز کا سامنا ہے۔ صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ آج کی یہ ولولہ انگیز پریڈ ایک مضبوط اور مستحکم پاکستان کیلئے ہمارے قومی جذبوں اور امنگوں کی عکاس ہے، ہمیں قومی اتفاق رائے کے ساتھ مؤثر حکمت عملی، دانشمندانہ انتظام، صوبوں اور وفاق کے مابین بہتر روابط کی اشد ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ قوم مایوس نہ ہو، ہم پاکستان کو معاشی لحاظ سے مضبوط اور خود کفیل بنانے کیلئے پُرعزم ہیں، معاشی مسائل کے حل اور سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے ایس آئی ایف سی کا قیام عمل میں لایا جاچکا۔

صدر آصف زرداری نے کہا کہ انسانی وسائل کی ترقی اور ہنر مندی، زراعت، آئی ٹی، صنعتی ترقی اور گڈ گورننس پر توجہ دینا ہوگی، تمام اسٹیک ہولڈرز وطن عزیز کی سلامتی، استحکام اور ترقی و خوشحالی کیلئے مل کر کام کریں۔ صدر مملکت نے کہا کہ ہمیں یقین ہے پاکستان کو چیلنجز سےنکال سکتے ہیں، دوست ممالک نے ہر مشکل گھڑی میں ہمارا ساتھ دیا۔ انہوں نے کہا کہ عالمی برادری معصوم فلسطینیوں کا قتل عام بند کرائے، پاکستان کے عوام فلسطینیوں کی حمایت جاری رکھیں گے، پاکستان تمام ہمسایہ ممالک کے ساتھ بہتر تعلقات کا خواہاں ہے۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

امریکی پابندیوں کی پروا نہیں، وہ کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے