حافظ حمداللہ

عمران خان کے دہشتگردوں نے بھارت کا مشن پورا کیا۔ حافظ حمداللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) حافظ حمداللہ کا کہنا ہے کہ جی ایچ کیو اور کورکمانڈر ہاؤس پر حملہ کرنا بھارت کا مشن تھا جسے عمران خان کے دہشتگردوں نے پورا کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے ترجمان حافظ حمداللہ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ کیا جناح ہاؤس لاہور کو تباہ کرنے والوں کے ساتھ بھی وہی سلوک کیا جائے گا جو سلوک زیارت ریذیڈنسی کو تباہ کرنے والوں کے ساتھ کیا گیا تھا؟ کیا ان واقعات کے ماسٹر مائنڈ عمران خان کے خلاف کوئی کارروائی کی جائے گی؟۔

حافظ حمداللہ کا مزید کہنا ہے کہ تحریک انصاف پاکستان کی آر ایس ایس بن چکی ہے اگر ملک کو کسی بڑی تباہی سے بچانا ہے تو فوری طور پر پی ٹی آئی پر پابندی عائد کرنا ہوگی، پی ڈی ایم نے بھی سپریم کورٹ کے خلاف احتجاج کیا ہے لیکن اس احتجاج میں ایک گملا تک نہیں ٹوٹا۔

انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ اب عوام کو سیاسی جماعت اور دہشتگرد جماعت میں فرق نظر آگیا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں

سیلاب

خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں بارشوں نے تباہی مچادی، 17 بچوں سمیت 42 جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں حالیہ بارش نے تباہی مچادی ہے، خیبرپختونخوا میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے