رانا ثناءاللہ

عمران خان کا وجود سیاسی عدم استحکام کی ضمانت ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ عمران خان کا وجود سیاسی عدم استحکام کی ضمانت ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان ملک میں استحکام کیلئے کسی کے ساتھ نہیں بیٹھیں گے۔ معاشی استحکام کے لیے سیاسی استحکام ضروری ہے لیکن پاکستان میں عدم استحکام کا سبب عمران خان ہیں۔

رانا ثناءاللہ کا مزید کہنا تھا کہ جب عمران خان اپوزیشن میں تھے 2014 سے 2018 تک اس وقت وہ سیاسی عدم استحکام کا باعث بنے، اس کے بعد جب وہ حکومت میں آئے تو تب بھی انہوں نے وہی کام کیا، یعنی وہ حکومت میں ہوں یا اپوزیشن میں ان کا وجود سیاسی عدم استحکام کی ضمانت ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس لیے سیاسی عدم استحکام تو ہے اور میرا خیال ہے یہ جاری رہے گا کیونکہ عمران خان کا ایجنڈا یہ ہے۔ عمران خان کسی کے ساتھ مذاکرات نہیں کریں گے، عمران خان نے اپنی حکومت کے دوران بھی اپوزیشن کے ساتھ بیٹھنے سے انکار کیا۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے