اے این پی

ایک ماہ میں مرکز، سندھ اور بلوچستان میں نگران حکومتیں قائم ہوجائیں گی۔ مولانا فضل الرحمن

پشاور (پاک صحافت) مولانا فضل الرحمن کا کہنا ہے کہ ایک ماہ میں مرکز، سندھ اور بلوچستان میں نگران حکومتیں قائم ہوجائیں گی۔

تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم کے سربراہ اور جمعیت علمائے اسلام (ف) کے امیر مولانا فضل الرحمان نے سینیئر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دبئی مذاکرات اچانک نہیں بلکہ منصوبہ بندی سے ہوئے اس لیے سب کو اعتماد میں لیا جانا چاہیے تھا۔ پیپلزپارٹی پی ڈی ایم کا حصہ نہیں اس لیے اس سے دبئی مذاکرات کے بارے میں نہیں پوچھ سکتے۔ پی ڈی ایم ایک تحریک تھی جس کی اب ضرورت باقی نہیں رہی۔ آئندہ الیکشن کے حوالے سے اظہارخیال کرتے ہوئے سربراہ جے یو آئی (ف) کا کہنا تھا کہ عام انتخابات وقت پر ہوں گے۔

مولانا فضل الرحمن کا مزید کہنا تھا کہ معاشی بہتری آنا شروع ہوگئی ہے، دوست ممالک مدد کرتے ہوئے پہلا قدم اٹھا رہے ہیں، دوسرا قدم سرمایہ کاری ہوگا۔ چیئرمین پی ٹی آئی امریکہ کو گالی بھی دیتا ہے اور اس سے یاری بھی گانٹھی جارہی ہے، عجیب بات ہے کہ وہ عالمی برادری جو قران پاک کی توہین کرتی ہے وہی چیئرمین پی ٹی آئی کی حمایت بھی کرتی ہے۔ امریکی پٹھو جعلی کاغذ لہرا کر مظلوم بننے کی اداکاری کرتا رہا۔

انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ قوم عام انتخابات میں اس فتنے سے ملک کو محفوظ رکھے گی۔ ہم 2018 انتخابات کے بعد اسمبلیوں کی رکنیت کا حلف نہیں اٹھانا چاہتے تھے تاہم اپوزیشن جماعتوں کی وجہ سے ایساکرنا پڑا۔ ہمارے لیے بے شمار مشکلات پیدا کی گئیں مگر ہم نے تحمل سے کام لیا۔ ہم اس وقت ملکی وحدت کے لیے اکٹھے ہوئے ہیں ورنہ ہمارا موقف اپنی جگہ موجود ہے۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم سے پاک سعودی سپریم کوآرڈینیشن کونسل کے جنرل سیکرٹری کی ملاقات

ریاض (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف سے مشیر شاہی دربار اور جنرل سیکرٹری سعودی پاکستان …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے