مریم اورنگزیب

جو لوگ ملک پر حملہ آور ہوں گے اُنکے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی، وزیر اطلاعات

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف پر پابندی لگانے کے متعلق کوئی بات چیت نہیں ہوئی  لیکن جو لوگ ملک پر حملہ آور ہوں گے اُنکے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرِ اطلاعات مریم اورنگزیب نے جاری بیان میں پی ٹی آئی چیئرمین کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے  کہا ہے کہ عمران خان کی گرفتاری سیاسی انتقام نہیں، جس وقت یہ سائفر کی سازش کر رہے تھے تو ان کو اُسی وقت گرفتار کر لیتے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل نجی ٹی و ی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر نے کہا تھا کہ کابینہ کا اب تک کا فیصلہ ہے کہ تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پر پابندی حل نہیں۔ خرم دستگیر نے کہا تھا کہ کابینہ میں پی ٹی آئی پر پابندی کا معاملہ ڈسکس ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

امریکی پابندیوں کی پروا نہیں، وہ کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے