مولانا فضل الرحمن

بروقت الیکشن کیلئے بروقت حکومت چھوڑ رہے ہیں۔ مولانا فضل الرحمان

پشاور (پاک صحافت) مولانا فضل الرحمن کا کہنا ہے کہ ہم بروقت الیکشن کے لیے بروقت حکومت چھوڑ رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم اور جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پشاور کے لیڈی ریڈنگ اسپتال میں زیر علاج باجوڑ دھماکے کے زخمیوں کی عیادت کی۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ ہر طرح کے جبر کا مقابلہ کیا، ہمارے کارکنوں کے حوصلے بلند ہیں۔

مولانا فضل الرحمن کا مزید کہنا تھا کہ قوموں پر آزمائشیں آتی ہیں ڈٹ کر مقابلہ کرنا ہوگا، جنہوں نے ورکرز کنونشن کو ٹارگٹ کیا، انہوں نے ذمہ داری بھی قبول کی ہے۔ باجوڑ دھماکہ قومی سانحہ ہے اس پر پوائنٹ اسکورنگ نہیں ہونی چاہیے، صبر و تحمل اور دلیل کے ساتھ یہ جنگ ہم جیتیں گے۔

انہوں نے کہا کہ بے گناہ انسانوں کا خون بہانے پر فخر کرنے والوں کو شرم آنی چاہیے، جے یو آئی نہ اپنا نظریہ چھوڑے گی اور نہ اپنے رویے سے ہٹیں گے۔ ہم نے آپے سے باہر نہیں جانا، دہشتگردی کا جواب دہشتگردی سے نہیں دینا، سیاسی قوت اور برداشت کے ساتھ یہ جنگ جیتیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں بے بنیاد قرار دے دیں

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے