مریم اورنگزیب

وفاداریاں خریدنے کا سیاسی دھندا عمران خان کا ہے، وزیر اطلاعات

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے سابق وزیر اعظم کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے کہ وفادریاں خریدنے کا سیاسی دھندا عمران خان کا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان چیف الیکشن کمشنر سے این آر او مانگ رہے ہیں، یہ سکندر سلطان ہے، جاوید اقبال نہیں جو آپ کی بلیک میلنگ اور دھمکی میں آجائے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پیسا 2018، سینیٹ، کے پی، گلگت بلتستان میں عمران ووٹ چور نے چلایا، پیسا آزاد کشمیر اور ڈسکہ میں عمران ووٹ چور نے چلایا۔

واضح رہے کہ دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور وفاقی وزیر خواجہ آصف نے کہا کہ عمران خان اپنے 4 سال میں وفاداریاں بدلنے والوں کو بنی گالا میں پٹّے پہناتے رہے، خرید و فروخت کے لیے پنجاب میں جہاز اڑائے گئے۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کو ڈرائی کلین کیا گیا، عمران نے جسے پنجاب کا سب سے بڑا ڈاکو کہا، اُسی کو وزارت اعلیٰ کا امیدوار بنا دیا۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے