وزیراعظم

پاکستان اور سوئٹزرلینڈ کے درمیان قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے تعاون کی مفاہمتی یادداشت پر دستخط

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان اور سوئٹزرلینڈ کے درمیان قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے تعاون کی مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہو گئے۔ خیال رہے کہ معاہدے پر دستخط کی تقریب نتھیا گلی میں ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق معاہدے سے پاکستان اور سوئٹزرلینڈ کے درمیان قدرتی آفات اور ان کے ممکنہ نقصانات کی پیش گوئی، فوری امدادی کارروائیوں اور بحالی کے اقدامات میں تعاون کو فروغ ملے گا۔ خیال رہے کہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان خطے میں تناؤ نہیں، خوشحالی اور امن کا فروغ چاہتا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور سوئٹزرلینڈ کے درمیان قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے تعاون کی مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ سوئس وزیرِ خارجہ سے مفید اور تعمیری بات چیت ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں

بشام، چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشتگرد گرفتار

بشام (پاک صحافت) خیبر پختونخوا کے شہر بشام میں چینی انجینئرز پر خودکش حملے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے