خواجہ سعد رفیق

حکومت مخالف صحافیوں پر حملے بہت سارے سوالات جنم دیتے ہیں۔ خواجہ سعد رفیق

لاہور (پاک صحافت) خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ صرف حکومت مخالف صحافیوں پر مسلسل حملوں سے بہت سارے سوالات جنم لیتے ہیں کہ آخر ایسا کیوں کیا جارہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ صرف حکومت کے مخالف صحافیوں پر ہی حملے کیوں ہوتے ہیں۔ صحافی پروٹکیشن بل کی بجائے سوچ اور رویے بدلنے ہوں گے۔

خواجہ سعد رفیق کا مزید کہنا تھا کہ آئین جمہور اور ووٹ کی حرمت کی بات کرنے والے صحافی ہی نامعلوم حملہ آوروں کا نشانہ کیوں بنتے ہیں؟ یہ حملے باہمی تلخی کو زہر بنارہے ہیں، بڑھتی نفرت داخلی استحکام کیلئے خطرناک ہے۔ یاد رہے کہ تین دن قبل نامعلوم افراد نے صحافی اسد طور کے گھر میں گھس کر انہیں تشدد کا نشانہ بنایا تھا اور ابصار عالم پر چند ہفتے قبل پارک میں چہل قدمی کے دوران نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی تھی تاہم خوش قسمتی سے اس حملے میں وہ معمولی زخمی ہوئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے