عرفان صدیقی

عدالتی فیصلے “واردات” بن جائیں تو پاکستانی عدلیہ کا عالمی انڈیکس میں 130 واں نمبر حیرت کی بات نہیں، عرفان صدیقی

اسلام آباد (پاک صحافت) سینیٹرعرفان صدیقی نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ عدالتی فیصلے “واردات” بن جائیں تو پاکستانی عدلیہ کا عالمی انڈیکس میں 130 واں نمبر حیرت کی بات نہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی نے جاری بیان میں کہا ہے کہ ریویو ایکٹ کا فیصلہ سنانے کے لیے اس لیے 53 دن انتظار کیا کہ قومی اسمبلی تحلیل ہو جائے۔ خیال رہے کہ عرفان صدیقی نے سپریم کورٹ کے فیصلے  پر سخت تنقید کی ہے۔

واضح رہے کہ آج سپریم کورٹ نے سپریم کورٹ ریویو آف آرڈرز اینڈ ججمنٹس ایکٹ کالعدم قرار دے دیا ہے۔ سپریم کورٹ نے 19 جون کو محفوظ کیا ہوا فیصلہ متفقہ طور پر سنایا۔ اس حوالے سے سپریم کورٹ آف پاکستان نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ ریویو ایکٹ آئین کے خلاف ہے۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

امریکی پابندیوں کی پروا نہیں، وہ کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے