پلوشہ خان

عوام کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالنے والوں میں اسد عمر سرفہرست ہیں۔ پلوشہ خان

اسلام آباد (پاک صحافت) پلوشہ خان کا کہنا ہے کہ گندم اور چینی سمیت دیگر بحرانوں کو پیدا کرکے عوامی جیبوں پر ڈاکہ ڈالنے والوں میں وفاقی وزیر اسد عمر سرفہرست ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کی رہنما پلوشہ خان نے اسد عمر کی کراچی میں کی جانے والی تقریر پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام آباد میں اسد عمر کے حلقے میں بارش اور سیلاب سے انسان ڈوبتے رہے، مرتے رہے مگر وزیر موصوف غائب رہے، اب انہیں جرات نہیں کہ وہ اپنے حلقے کے عوام کا سامنا کریں۔

پلوشہ خان کا مزید کہنا ہے کہ گندم اور چینی کا بحران پیدا کرکے عوام کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالنے والوں میں اسد عمر سرفہرست ہیں، قومی بنک سے اربوں روپے کی چوری میں بھی اسد عمر سہولت کار تھے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا فنڈ میں 40 ارب روپے کا گھپلا کرنے والوں میں بھی اسد عمر کا نام شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں بے بنیاد قرار دے دیں

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے