جاوید لطیف

ریویو آف ججمنٹ ایکٹ کو غیر آئینی اور کالعدم قرار دینا پارلیمنٹ کی توہین ہے، جاوید لطیف

اسلام آباد (پاک صحافت) سابق وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ ‏ریویو آف ججمنٹ ایکٹ کو غیر آئینی اور کالعدم قرار دینا پارلیمنٹ کی توہین ہے۔ جاوید لطیف نے کہا کہ نواز شریف کی واپسی سے کچھ لوگ خوفزدہ ہیں، اللّٰہ تعالیٰ کے فضل سے نواز شریف چوتھی بار وزیراعظم بننے جارہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق جاوید لطیف نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح کے سب فیصلے منصوبہ بندی سے مخصوص بینچ سے ہی آتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے راستے میں رکاوٹیں کھڑی کرنے اور بارودی سرنگیں بچھانے کا سلسلہ رکنے کے بجائے تیز ہو رہا ہے۔

واضح رہے کہ جاوید لطیف نے جاری بیان میں مزیدکہا کہ 62/63 کے نئے قانون کے مطابق کسی کی نااہلی 5 سال سے زیادہ نہیں ہوسکتی، سی پیک مخالف قوتوں کو خوش کرنے کی ایک ایسی دوڑ لگی ہوئی ہے کہ تھمنے کا نام نہیں لے رہی۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے