اسکول

عام انتخابات کیلئے تعلیمی اداروں میں طویل تعطیلات کا اعلان

لاہور (پاک صحافت) عام انتخابات کے لیے پنجاب بھر کے تعلیمی اداروں میں تعطیلات کا اعلان کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں اسکولوں کے نئے اوقات کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، جس کے مطابق لاہور میں اسکولوں کے نئے اوقات یکم فروری سے 15 اپریل تک نافذ رہیں گے۔ جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق لڑکوں کے اسکول صبح 8.30 سے دوپہر ڈھائی تک جبکہ لڑکیوں کے اسکول صبح سوا 8 سے دوپہر سوا 2 بجے تک کھلے رہیں گے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق جمعے کو بوائز اسکول سوا 12 اور گرلز اسکول دوپہر 12 بجے بند ہوں گے۔ ڈبل شفٹ والے اسکول پہلی شفٹ میں صبح پونے 8 سے دوپہر سوا 12 بجے تک کھلیں گے جبکہ سیکنڈ شفٹ کےاسکول دوپہرساڑھے 12 سےشام 5 بجے تک کھلیں گے۔ جمعےکو سیکنڈ شفٹ دوپہر 2 بجے سے شام ساڑھے 5 بجے تک ہوگی۔

دوسری جانب سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر اپنے بیان میں نگراں وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے کہا کہ عام انتخابات کے لیے پنجاب میں اسکول، کالجز اور یونیورسٹیز 6 سے 9 فروری تک بند رہیں گے، انتخابات کے لیے تعطیلات کا اطلاق تمام سرکاری اور پرائیوٹ تعلیمی اداروں پر ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے