نواز شریف

عمران خان بے راہ روی، غنڈہ گردی، بدمعاشی کا کلچر پروان چڑھا رہے ہیں، نواز شریف

لندن (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے  سربراہ اور سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان بے راہ روی،غنڈہ گردی، بدمعاشی کا کلچر پروان چڑھا رہے ہیں۔ نواز شریف نے کہا کہ عمران خان دوبارہ عوام کے سامنے بڑا جھوٹ بول رہے ہیں، عمران خان نے کون سا ایٹمی دھماکا کیا ہے کہ ان کے خلاف کوئی عالمی سازش ہوتی۔

تفصیلات کے مطابق  نواز شریف نے  پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کے بعد  مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں بداخلاقی، بدتمیزی کا ماحول ہے، قوم کو عمران خان سے نجات دلانا بہت ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی سیاست نے اخلاقیات کا بیڑہ غرق کردیا۔ اکانومی تباہ ہوچکی، ڈالر بہت زیادہ مہنگا ہوگیا اور اب روپے کو دوبارہ اپنی جگہ پر لانا بڑا مشکل ہے۔

واضح رہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف نے مزید کہا کہ یہ شخص ملک کو کہاں لے کر جارہا ہے، عمران خان جگہ جگہ جاکر بھیک مانگتا تھا، عمران خان نے ہرچیز پر یوٹرن لیا۔ پاکستان میں جو ڈیمیج ہوگیاہے اسے ریپئر کرنا ہے، ملک کو گمبھیر مسائل سے نکالنے کے لیے سر جوڑ کر بیٹھنا ہوگا۔ ہم نے پاکستان کو ٹھیک کرنا  ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے