حافظ حمداللہ

لانگ مارچ ہو یا شارٹ مارچ یہ لنگڑا مارچ ثابت ہوگا۔ حافظ حمداللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) حافظ حمداللہ کا کہنا ہے کہ عمران خان کا لانگ مارچ ہو یا شارٹ مارچ یہ لنگڑا مارچ ثابت ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم کے ترجمان حافظ حمداللہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کا مقصد نہ انتخاب ہے نہ انقلاب، وہ مرضی کے آرمی چیف کے لیے بیتاب ہے۔ جس نے انہیں گود میں لیا، پالا، پوسا ،جتوایا، اقتدار دیا، 4 سال چلایا اسی کو آج عمران خان آنکھیں دکھا رہا ہے۔ ان کی عادت ہے جس تھالی میں کھاتے ہیں اسی میں چھید کرتے ہیں۔

حافظ حمداللہ کا مزید کہنا ہے کہ جس کو تم پارٹنر کہتے رہے ان کی ڈکٹیشن پر حکومت چلاتے رہے، آج اسی کو چوکیدار کے طعنے دے کر تضحیک اور تذلیل کررہے ہو، تم کل کے پسندیدہ ریاستی اداروں پر تنقید کرکے بھارت کا ہیرو بن گئے ہو، تین نومبر کو مشرف نے ایمرجنسی لگا کر آئین سے بغاوت کی جن کے خلاف پشاور ہائی کورٹ کا فیصلہ موجود، تم بھی ملک میں مارشل لا چاہتے ہو کیونکہ تم مشرف کے پیداوار ہو، تم نے مشرف مارشل لاء کی حمایت کی، ریفرنڈم میں ان کے پولنگ ایجنٹ تھے۔

یہ بھی پڑھیں

وزیرِ داخلہ محسن نقوی کا ایف سی ہیڈ کوارٹرز بلوچستان کا دورہ

(پاک صحافت) وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے ہیڈ کوارٹرز نارتھ فرنٹیئر کور بلوچستان کا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے