انوار الحق کاکڑ

عام انتخابات حکومت کی ذمہ داری ہے، تاریخ کا اعلان جلد ہوگا۔ نگراں وزیراعظم

نیویارک (پاک صحافت) نگراں وزیراعظم کا کہنا ہے کہ عام انتخابات حکومت کی ذمہ داری ہے، تاریخ کا اعلان جلد ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ نگراں حکومت کی ذمہ داریوں میں آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کے لیے معاونت فراہم کرنا ہے۔ حکومت کی جانب سے کسی بھی سیاسی جماعت کو انتخابی عمل سے نہیں روکا گیا۔

انوارالحق کاکڑ کا مزید کہنا تھا کہ اگر کوئی قانون کی خلاف ورزی کا مرتکب ہوا ہے تو اس کے خلاف کارروائی بھی قانون ہی کے مطابق ہوگی۔ قانون کا سامنا سب کو کرنا پڑے گا۔ ہم سب قوانین کی پابندی کرنے کے پابند ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 9 مئی کے حوالے سے کس کے ساتھ کیا کارروائی کی جارہی ہے، اس سلسلے میں ہم کسی کانگریس مین یا بیرونی حکومت کو جوابدہ نہیں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے