عامر میر

عامر میر کا گوردوارہ جنم استھان ننکانہ صاحب کا دورہ

(پاک صحافت) نگراں وزیرِ اطلاعات پنجاب عامر میر کا کہنا ہے کہ بابا گرو نانک کے جنم دن کی تقریبات میں شرکت کے لیے دنیا بھر سے آئے سکھ یاتریوں کو خوش آمدید کہتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی نگراں وزیرِ اطلاعات عامر میر نے بابا گرو نانک کے جنم دن کے موقع پر گوردوارہ جنم استھان ننکانہ صاحب کا دورہ کیا۔ ان کا کہنا ہے کہ پاکستان مسلمانوں کے ساتھ سکھ، ہندو، مسیحی اور پارسی اقلیتوں کا خوبصورت گلدستہ ہے، یہاں تمام مذاہب کے ماننے والوں کو مکمل اور مثالی مذہبی آزادی حاصل ہے۔

واضح رہے کہ صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ بابا گرو نانک کے جنم دن کی تقریبات میں شرکت کے لیے دنیا بھر سے آئے سکھ یاتریوں کو ننکانہ صاحب میں خوش آمدید کہتے ہیں، اندرون و بیرون ملک سے آنے والے یاتریوں کو تمام تر بنیادی سہولتوں کی فراہمی پنجاب حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ عامر میر کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہماری کوشش ہے کہ سکھ یاتری ہماری پرخلوص میزبانی کی خوش گوار یادیں اپنے ساتھ لے کر جائیں اور یاترا کے لیے بار بار آئیں۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

صدر مملکت نے ٹیکس قوانین ترمیمی بل 2024 کی منظوری دے دی

اسلام آباد (پاک صحافت) صدر مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف کی سفارش …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے