پاکستانی وزیر خارجہ کی مائیگریشن کمشنر ای یو سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

(پاک صحافت) نگراں وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی کی یورپی یونین کی کمشنر برائے مائیگریشن اینڈ ہوم افیئرز یلوا جوہانسن سے ملاقات ہوئی جس میں افرادی قوت کی قانونی نقل مکانی سمیت دو طرفہ تعلقات کے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے نگراں وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے برسلز میں یورپی یونین کی کمشنر برائے مائیگریشن اینڈ ہوم افیئرز یلوا جوہانسن سے ان کے دفتر میں ملاقات کی جہاں پہنچنے پر ای یو کمشنر نے وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی کو خوش آمدید کہا۔ اس موقع پر وزیر خارجہ نے مائیگریشن کے حوالے سے منعقدہ اہم کانفرنس میں مدعو کرنے پر یورپی یونین کی کمشنر برائے مائیگریشن اینڈ ہوم افیئرز کا شکریہ ادا کیا۔

واضح رہے کہ دوران ملاقات افرادی قوت کی قانونی نقل مکانی سمیت دو طرفہ تعلقات کے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر وزیر خارجہ نے کہا کہ یورپی یونین پاکستان کا اہم تجارتی شراکت دار ہے۔ انکا کہنا تھا کہ پاکستان کے پاس یورپی ممالک کو مہیا کرنے کےلیے بہترین افرادی قوت موجود ہے جبکہ پاکستان یورپی یونین۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے