سیلاب

سیلاب سے متاثرہ مزید 27 افراد جاں بحق، مجموعی اموات کی تعداد ایک ہزار 191 ہوگئی

اسلام آباد (پاک صحافت) ملک بھر میں سیلاب کی تباہی کا سلسلہ جاری ہے، سیلاب سے متاثرہ مزید 27 افراد جاں بحق، مجموعی اموات کی تعداد ایک ہزار 191 ہوگئی ہے۔

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں بارشوں اور سیلاب سے مزید 27 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد مجموعی اموات کی تعداد ایک ہزار 191 ہوگئی ہے۔ بارشوں اور سیلاب سے سندھ میں مجموعی طور پر 422 اموات ہوئیں جبکہ بلوچستان میں 253، خیبرپختونخوا میں 264، پنجاب میں 188، گلگت بلتستان میں 22 اور آزاد کشمیر میں 41 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

این ڈی ایم اے کی رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ملک بھر میں بارشوں اور سیلاب سے مزید 87 افراد زخمی بھی ہوئے جس کے بعد زخمیوں کی مجموعی تعداد 3 ہزار 641 ہوگئی ہے۔ ملک بھر میں بارشوں اور سیلاب سے 3 لاکھ 72 ہزار 823 گھر تباہ ہوئے جبکہ جزوی طور پر7 لاکھ 33 ہزار 536 گھروں کو نقصان پہنچا ہے۔ ملک بھر میں 243 پلوں اور 173 دکانوں کو حالیہ بارشوں سے نقصان پہنچا جبکہ 5063 کلو میٹر سڑک بھی متاثر ہوئی۔ ملک بھر میں 7 لاکھ 31 ہزار سے زائد مویشی ہلاک ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

سی پیک معاہدوں کی راہ میں حائل رکاوٹ برداشت نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں کی راہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے